Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 9, 2026

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی لائسنسنگ مکمل ڈیجیٹل نظام پر منتقل

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے تقریب منعقد ہو ئی۔ چیئرمین فوڈ اتھارٹی بورڈ و ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکہ منصوبہ بندی و ترقی اسلام زیب کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کیدوران فوڈ اتھارٹی اور آئی بورڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ بزنس لائیسنس /رجسٹریشن اور لائسنس تجدید کی خدمات دستک ایپ پرمنتقل،اب کاروباری حضرات فوڈ لائسنسنگ کی حصول یا تجدید کی خدمات آنلائن حاصل کر سکیں گے۔لائسنس فیس اب ایزی پیسہ، جیز کیش اوربینک کے ذریعے جمع کروانی ہوگی۔ جدید ڈیجیٹل سسٹم سے شفافیت اور سہولت میں آسانی ہوگی۔ ڈیجیٹل نظام سے وقت اور وسائل کی بچت سمیت انسانی مداخلت میں بھی کمی آئے گی۔ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی محفوظ خوراک کی فراہمی اور اسان خدمات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی لائسنسنگ مکمل ڈیجیٹل نظام پر منتقل

Shopping Basket