مردان ڈویژن فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف معائنوں کیدوران ضبط شدہ غیر معیاری و مضر صحت گڑ اور خوردنی اشیاء تلف کر دیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی نگرانی میں غیر معیاری و مضر صحت 8 ہزار آٹھ سو کلوگرام گڑ، 20 بوریاں فرائیڈ پاپس اور 5 سو کلو گرام ساسز و مصالحہ جات تلف کیا گیا۔ ضبط شدہ اشیاء کو ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے مخصوص ڈمپنگ سائٹ پر ایس او پیز کیساتھ ٹھکانے لگایا گیا۔ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک میں ملوث کاروباروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
