خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مضر صحت، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ خوراک کے خلاف پشاور ،مردان اور کوہاٹ میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ فوڈ اتھارٹی پشاور ٹیم کا افغان کالونی میں قائم کینڈی یونٹ پر اچانک چھاپہ، ٹیکسٹائل کیمیکلز اور اینٹی سیپٹکس کے استعمال پر سخت کاروائی کی گئی ۔ کینڈی یونٹ سے 200 کلوگرام مضر صحت مٹھائیاں ضبط کر لی گئی ۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہیں ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کیمطا بق مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ روڈ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا جس میں1164 لیٹر غیر معیاری مشروبات برآمدکی گئی ۔ کوہاٹ، گمبٹ بازار میں ہول سیلر کے گودام سے 1500 لیٹر غیر معیاری مشروبات برآمد، ضبط کر لیا گیا ۔ ضبط شدہ اشیاء سرکاری تحویل میں لے لی گئیں، بھاری جرمانے عائد ،فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر لیا گیا ہے ۔ غیر معیاری خوراک میں ملوث کاروباریو ں کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کر نے کی ہد ایت بھی دی گئی ہے ۔ ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
