خیبرپختونخوا گیمز 2025 کا باقاعدہ افتتاح

خیبرپختونخوا گیمز 2025 کا میلہ سج گیا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا تقریب میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان ،کابینہ اراکین ، پارلیمنٹیرینز ، سرکاری حکام ، کھلاڑیوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد سمیع،خالد نور،تامین گنڈاپور،مراد علی،عبدالوہاب اور امجد خان نے گیمز کا مشعل روشن کیا جبکہ کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ سمیت مختلف ثقافتی ڈانس، مارشل آرٹس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑے ایونٹ میں مرد کھلاڑیوں کے 16 اور خواتین کے 12 مختلف مقابلوں میں 2500 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں تمام مقابلے چارسدہ،کوہاٹ اور پشاور کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 25 ہزار وظیفہ دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے ویڑن کے مطابق صوبے میں کھیل اور کھلاڑی کو بہترین سہولیات دینےکا عزم کررکھا ہے تاکہ ملک کا نام روشن کرنے میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی اپنا کردار ادا کرسکیں ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور یہی ہار جیت تبدیل بھی ہوسکتی ہے بس سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

میگا ایونٹ میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مرد کھلاڑی اتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، باکسنگ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، جمناسٹکس،تھروبال،جوڈو،ووشو اورہینڈ بال جبکہ خواتین کھلاڑی اتھلیٹکس، ہاکی، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، جوڈو، نیٹ بال، اسکواش، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں حصہ لیں گی،مجموعی طور2500 مردوخواتین کھلاڑی ان گیمز میں مد مقابل ہوں گے، جن میں 1043 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

خواتین بیڈمنٹن، سکواش پشاور سپورٹس کمپلیکس، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی، جوڈو، کراٹے، نیٹ بال عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، اتھلیٹکس، کرکٹ، تائیکوانڈو اور باسکٹ بال مقابلے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کی بیڈمنٹن پشاور سپورٹس کمپلیکس، ٹیبل ٹینس حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، سکواش پشاور سپورٹس کمپلیکس، والی بال پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر، اتھلیٹکس کوہاٹ، کراٹے حیات ا?باد سپورٹس کمپلیکس، جمناسٹک پشاور سپورٹس کمپلیکس، تھرو بال پی ایس بی ہال، ہینڈ بال پشاور سپورٹس کمپلیکس، باسکٹ بال پشاور یونیورسٹی، باکسنگ، ہاکی، تائیکوانڈو پشاور سپورٹس کمپلیکس، جوڈو پی ایس بی ہال اور ووشو پشاور سپورپس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket