حکومت خیبر پخونخوا کا پولیو وائرس ختم کرنے پر زور۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پولیو ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ صوبے میں پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی اور جون 2025 تک وائرس کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ عبدالباسط کی نے بریفنگ دی۔ کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز (UCs) کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔ زیادہ رسک والے علاقوں میں بہتر رسائی اور ویکسینیشن کوریج کو یقینی بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز صوبے بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں۔
