Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, September 6, 2025

گورنر خیبرپختونخوا نے افغان زلزلہ متاثرین کی امداد کی یقین دہانی

گورنر خیبرپختونخوا نے افغان زلزلہ متاثرین کی امداد کی یقین دہانی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور افغانستان میں شدید زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر نے کہا کہ سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وہ اور خیبرپختونخوا کے عوام تعزیت پیش کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت و افغان عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے افغان قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت

زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے گورنر کی ہمدردی اور دکھ بانٹنے پر شکریہ ادا کیا اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے افغان زلزلہ متاثرین کی امداد کی یقین دہانی

Shopping Basket