Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, September 6, 2025

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کاخسرہ مہم چلانے کا فیصلہ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا رواں سال نومبر میں خسرہ کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ۔ صوبے بھر میں خسرہ اور روبیلا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ویکسینیشن مہم چلائی جائےگی۔ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکہ جات کی مہم 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔  مہم کے دوران 60 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی. ایم آر کمپین کے لئے سٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس سپیشل سیکرٹری ہیلتھ منصور ارشد کی صدارت میں منعقد ہوا.  رواں سال 3 ہزار سے زائد خسرہ کیسز رپورٹ ہوئے.  گزشتہ سال صوبہ بھر میں خسرہ کے 15 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کی خوراک بھی دی جائے گی۔ سکولوں اور مدارس میں بچوں تک رسائی کے لئے محکمہ تعلیم کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ۔ مہم میں 1ہزار 753 فکسڈ، 4ہزار 918 آؤٹ ریچ اور 300 موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی۔  صوبے کے 37 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں ویکسینیشن ٹیمیں فعال رہیں گی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کاخسرہ مہم چلانے کا فیصلہ

Shopping Basket