Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 24, 2025

پشاور ہائیکورٹ:محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے کروڑوں روپے کا ٹینڈر کالعدم قرار

پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے کروڑوں روپے کے ٹینڈر کو کالعدم قرار دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے کروڑوں روپے مالیت کے ادویات کی خریداری کے ٹینڈر کو غیر شفاف اور امتیازی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ٹینڈر کی شرائط میں تبدیلیاں ایک مخصوص بلیک لسٹ کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر کی گئیں، جو کہ قانون و انصاف کے منافی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل، شمائل احمد بٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فرنٹیئر ڈیکسٹوز لمیٹڈ کو جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فراہمی پر بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے، اس کے باوجود اسے سرکاری اسپتالوں میں سپلائی کے لیے ٹینڈر دینا عوامی صحت کے ساتھ سنگین کھلواڑ ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے جمع کرائی گئی لیبارٹری رپورٹس سے کمپنی کی مشکوک ساکھ کا بھی انکشاف ہوا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ادویات کی خریداری کا نیا عمل فوری شروع کیا جائے اور شفافیت اور مساوی مسابقت کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ عوامی فنڈز سے کی جانے والی خریداری میں کرپشن یا اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں اور بلیک لسٹ کمپنی کو نوازنا انسانی جانوں کے ساتھ خطرناک کھیل ہے۔

پشاور ہائیکورٹ:محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے کروڑوں روپے کا ٹینڈر کالعدم قرار

Shopping Basket