محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا ، کنٹرول روم میں گریڈ سترہ سے کم کوئی بھی افسرتعینات نہیں ہوگا. کنٹرول روم کے قیام کا مقصد غیر ملکیوں کے انللاء کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا ہے.
کنٹرول روم کل 28 اکتوبر سے فعال کردیاجائے گا. کنٹرول روم میں الیون کور،پولیس،نادرا،ایف آئی اے،ڈی جی ایمیگریشن کے نمائندے شامل ہوں گے. کمشنرافغان کمشنریٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،آئی ایس آئی ،آئی بی اور سپیشل برانچ کے افسران موجود ہوں گے.