پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم کی خفیہ اطلاع پر پھندو روڈ اور پشاور انڈسٹریل زون میں چھاپے مارے گئے۔ پھندو روڈ پر واقع ایک گودام سے تقریباً 2000 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد، سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ صنعتی زون میں ایک پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، یونٹ رنگے ہاتھوں جعلی خشک خمیر تیار کرتے پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 1000 کلوگرام خام اور تیار شدہ جعلی خشک خمیر برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔ یونٹ سے معروف برانڈز کے نام پر جعلی خشک خمیر پیک کرنے اور تیار کرنے میں استعمال ہونے والی مشینری بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ ترجمان فوڈ سیفٹی کا کہنا تھا کہ ملوث مالکان پر بھاری جرمانے عائد، فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ جعلی، غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ شہری ایسے غیر معیاری و مضر صحت خوراک تیار کرنے والے عناصراور جعلی مشروبات کی فوری نشاندہی کریں۔


