پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔ جس کی صدارت ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر نے کی، جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے متعدد مسائل اور درخواستوں کو بغور سنا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سے متعلق مختلف نوعیت کے مسائل، تبادلے، تعیناتی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے اپنے جائز مطالبات پیش کیے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر نے موقع پر ہی بیشتر مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ اہلکاروں کو درپیش مسائل میں بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جائے۔
