Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

خیبرپختونخوا : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کی امدادی کارروائیاں جاری

خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں شانگلہ اور بونیر میں پاکستان آرمی کے انجینئرز کور کی امدادی کارروائیاں جاری ۔ پیر بابا بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ پیر بابا بازار میں عوام کی سہولت کیلئے ملبہ ہٹانے کا عمل رات بھر سےجاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے گاؤں گوکند جانے والی سڑک کو تین مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کرکھول دیا گیا ہے۔ آرمی انجینئرز کی بھاری مشینری نے لینڈ سلائیڈز کو ختم کرکے سڑک آلوچ پران کو کھول دیا گیا ہے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ مل کر بیسونی اور قادر نگر میں مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اب تک بیشونی کے قریب نالے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔پاک فوج کا ریسکیو آپریشن متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کی امدادی کارروائیاں جاری

Shopping Basket