خیبرپختونخوا انڈر-22 گیمز میں ہزارہ ریجن کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

ایبٹ آباد خیبرپختونخوا انڈر-22 گیمز میں ہزارہ ریجن کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ کے پی کے میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ خیبرپختونخوا انڈر22 گیمز میں ہزارہ ریجن کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ ان مقابلوں کا انعقاد پشاور کے قیوم سٹیڈیم، حیات آباد، بورڈ گراؤنڈ اور چارسدہ میں کیا گیا، جہاں ہزارہ ریجن کے  کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہزارہ ریجن کے کھلاڑیوں نے والی بال، بیڈمنٹن اور تائیکوانڈو میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 گولڈ، 20 سلور اور 25 برانز میڈلز جیت کر صوبہ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ جبکہ باسکٹ بال، سکواش اور نیٹ بال کے مقابلوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل جیتا۔جمناسٹک میں ہزارہ کے کھلاڑیوں نے ایک زلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔ جوڈو کے ایونٹ میں ہزارہ کے کھلاڑی چھائے رہے، جہاں انہوں نے 3 گولڈ، 4 سلور اور 5 برانز میڈلز حاصل کیے۔ اتھلیٹکس کے مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے 3 سلور اور 8 برانز میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

کراٹے میں ہزارہ ریجن نے 2 سلور اور 5 برانز میڈلز اپنے نام کیے، جبکہ باکسنگ کے مقابلوں میں بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 3 برانز اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ووشو میں بھی ہزارہ ریجن کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 سلور اور 1 برانز میڈل جیتا۔ ہزارہ ریجن کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے خیبرپختونخوا انڈر22 گیمز میں جس مہارت، محنت اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کی کامیابی نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ ہزارہ ریجن کے لئے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔ ان تمام گیمز کے کھلاڑیوں کی بیترین کارکردگی پر آر ایس او احمد زمان نے مبارکباد دی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket