خیبرپختونخوا انڈر 23 انٹر ریجنل گیمزحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں پروقار وررنگارنگ تقریب میں شروع ہوگئی۔باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پورنے کیا اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، قاسم خان، ممبرقومی اسمبلی محمد آصف خان، سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔گیمز میں 1850 مرد و خواتین کھلاڑی 20 مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے جس میں 770 خواتین 9 مختلف گیمز جبکہ 1150 مرد کھلاڑی 11 مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کا بھی افتتاحی کیا اس منصوبے پر883ملین روپے لاگت آئی ہے۔ منصوبہ دو سال کے مختصر عرصے میں مکمل ہوا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا انڈر 23 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ آج اس یوتھ کے درمیان موجود ہوں جس نے خان کو ہمیشہ سپورٹ کیا تحریک انصاف اس صوبے میں وہ تبدیلی لائے گی جس سے صوبے کا نام پوری دنیا میں روشن ہوگا گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے انعامات کے علاوہ پچاس لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں کھیل انسان کو جیتنے کا ڈھنگ اور شکست کھا کر دوبارہ میدان میں اترنے کی ہمت دیتا ہے کرپشن اور منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے انہوں نے کہا کہ گیمز میں سب کھلاڑیوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تقریب سے مشیر کھیل سید فخر جہاں نے کہا کہ انڈر 23 گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہر کھیل کی ٹیمیں بنائی جائیں گی جو بین الصوبائی گیمز میں صوبے کی نمائندگی کریں گی اور یہ گیمز بھی یہاں منعقد کرائی جائیں گی‘ جس میں تمام صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی انڈر23 گیمزکے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس، کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس، پشاور بورد اور یونیورسٹی گراؤنڈ پر 30 مئی تک جاری رہینگے۔