Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 9, 2025

خیبر پولیس: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ریلی انعقاد

خیبر پولیس نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ضلع بھر میں ریلیوں اور یکجہتی واکس کا انعقاد کیا۔ جن میں،ملکان،مشران، شہریوں، معززینِ علاقہ، اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  اس موقع پر تمام تھانوں کی سطح پر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، اور خیبر پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

مقررین نے پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وہ مادر وطن کی سرحدوں کے محافظ ہیں، جنہوں نے ہر موقع پر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو امن و سلامتی فراہم کی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اور خیبر پولیس اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔ اخر میں وطن عزیز کی سلامتی، افواج پاکستان کی فتح و سربلندی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خیبر پولیس: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ریلی انعقاد

Shopping Basket