محکمہ کھیل خیبرپختونخوا و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا انعقاد ہو رہا ہے۔ خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں لنڈی کوتل فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل بروز بدھ لنڈی کوتل ہائی سکول گراونڈ پر 4 بجے ہوگا جبکہ لنڈی کوتل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 10 اکتوبر کو 4 بجے لنڈی کوتل حمزہ بابا کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا۔ خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں جمرود فٹ بال ٹورنامنٹ و جمرود کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 10 اکتوبر کو 10 بجے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔
خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 10 اکتوبر کو ملاگوری ماربل چوک میں 4 بجے ہوگا جس میں ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں سے ٹیمیں حصہ لے گی۔ خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح باڑہ تحصیل میں 10 اکتوبر کو 4 بجے منڈی کس سپورٹس گراؤنڈ میں ہوگا۔ ضلع خیبر کے نوجوانوں کو خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ ضلع خیبر نوجوان اور عوام ان مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوسکے۔