کو ہا ٹ خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس ٹرائلز کی افتتاحی تقریب کا شاندار انداز میں افتتاح کیا گیا ۔ اس پروقار تقریب میں کمانڈر کوہاٹ ٹاسک فورس بریگیڈیئر خرم مقامی کمانڈنگ آفیسر، ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن سمیت ضلع کوہاٹ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔مہمانانِ خصوصی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا قریب سے مشاہدہ کیا اور ان کے جوش و جذبے کو بھرپور سراہا۔ ٹرائلز کے دوران تقریباً 350 سے 400 نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، باکسنگ، لانگ جمپ، جوڈو، ہینڈ بال اور تائیکوانڈو جیسے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ ٹرائلز نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا عکاس ہیں بلکہ نوجوانوں کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔
