کوریائی وفد کا تاریخی جمال گڑھی کھنڈرات کا دورہ، پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراہم
مردان: ضلع مردان کے تاریخی مقام جمال گڑھی کھنڈرات کا ایک کوریائی وفد نے دورہ کیا۔ یہ مقام قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے اور غیر ملکی سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔
وفد کے دورے کے موقع پر ڈی ایس پی کاٹلنگ اظہار شاہ اور ایس ایچ او جبر پولیس ٹیم کے ہمراہ موجود رہے۔ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ وفد کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ڈی پی او مردان، ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر پولیس نے موقع پر موجود رہتے ہوئے سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔
