محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ سمر زون میں پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیوں پر جائیں گے۔
ونٹر زون میں تمام اسکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد شدید گرمی کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور تعلیمی شیڈول کو منظم رکھنا ہے۔