Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, December 31, 2025

صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل جنوری 2026 تک مکمل ہوگی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں زیر التوا ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ اور ترسیل کا ضلعی بنیادوں پر باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ طے شدہ تاریخوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی بروقت پرنٹنگ اور ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، دیر اور بونیر کے زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز جنوری 2026 کے وسط تک فراہم کیے جائیں گے۔
اسی طرح پشاور ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 23 سے 26 جنوری 2026 کے دوران مکمل کی جائے گی، جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں یہ عمل 29 جنوری 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ بنوں ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی فراہمی 30 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں بھی ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 30 جنوری 2026 تک مکمل کر لی جائے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل جنوری 2026 تک مکمل ہوگی

Shopping Basket