Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 19, 2025

خیبرپختونخوا ،انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے صوبائی ورکنگ گروپ تشکیل

خیبر پختونخوا حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ، فروغ اور نفاذ کیلئے صوبائی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے، اس گروپ کا اعلان لا، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے، اس ورکنگ گروپ کی قیادت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور، ڈائریکٹر جنرل لا اینڈ ہیومن رائٹس ،سیکرٹریز قانون، محنت، ابتدائی تعلیم، سوشل ویلفیئر، ماحولیات اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل لا اینڈ ہیومن رائٹس کو ممبر کم سیکرٹری مقرر کیا گیاہے، اس ورکنگ گروپ کے مقاصد اور ذمہ داریوں میں صوبائی سطح پر سٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا،پاکستان کے انسانی حقوق کے عہد ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا،قومی اور صوبائی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر بروقت اقدامات کرنا،پالیسی، قانونی اور انتظامی اقدامات کو فروغ دینا، صوبائی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینا اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسی اور قانونی اصلاحات کے سلسلے میں سفارشات پیش کرنا شامل ہوگا۔

خیبرپختونخوا ،انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے صوبائی ورکنگ گروپ تشکیل

Shopping Basket