خیبرپختونخوا حکومت نے ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا نے تمام ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور ٹراما سنٹرز کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی سخت ہدایت کی ہے۔ مشیر صحت نےبتایا کہ بڑے پیمانے پر ممکنہ جانی نقصان کیجولٹیز کیلئے مکمل تیاری کی جائے۔ انہوں نے سرجیکل کٹس، ادویات، جلنے کے علاج کے مواد برن کئیر اور خون کے عطیات کیلئے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ مشیر صحت نے صوبے کے تمام ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ احتشام علی کا کہنا تھا کہ “پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔”
