Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, April 13, 2025

خیبرپختونخوا حکومت کا صفائی اور جدید ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اسمارٹ فریم ورک متعارف

خیبرپختونخوا حکومت کا صفائی اور جدید ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اسمارٹ فریم ورک متعارف

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے “اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک” کی منظوری دے دی، جس کا مقصد شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو اس فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں اور ٹی ایم ایز کی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے مؤثر بنایا جائے گا۔ اس نظام میں “پاک صاف ایپ” ایک اہم جزو کے طور پر شامل کی گئی ہے، جو صوبے بھر میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے عمل کی ریئل ٹائم نگرانی کو ممکن بنائے گی۔

شہری علاقوں میں کچرا جمع کرنے کے لیے مقررہ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، جن کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوگا، جبکہ دیہی علاقوں میں کمیونٹی کی شمولیت اور موبائل ویسٹ یونٹس متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ فریم ورک مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا، جس میں پہلے مرحلے میں کوڑا کرکٹ پیدا ہونے کی مقدار کا تجزیہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں “پاک صاف ایپ” کی تیاری اور پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے جائیں گے، جبکہ آخری مرحلے میں اس سسٹم کا صوبے بھر میں نفاذ کیا جائے گا۔ مزید برآں، شکایات کے ازالے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کیا جائے گا، اور کارکردگی کی مستقل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔ تمام متعلقہ حکام کو اس فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے جامع پلان بمعہ ٹائم لائنز پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا صفائی اور جدید ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اسمارٹ فریم ورک متعارف

Shopping Basket