خیبر پختونخوا جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل

انڈر15 میں نجم الثاقب اور حماد اللہ جبکہ انڈر17 میں شاہد اور فہد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور (سپورٹس رپورٹر) دوسری بینک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ چیمپئن فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی انڈر15 میں نجم الثاقب اور حماد اللہ جبکہ انڈر17 سیمی فائنل میں شاہد اور فہد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس کیپٹن ر(ر) خالد محمود اور ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضان، ڈی ایس او محمد عمران، ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد خان، آرگنائزنگ سیکرٹری صداقت شاہ، فیمیل کوچ بشریٰ، میل کوچز حیات اللہ، ندیم خان، ملک فراز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،بینک آف خیبر، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی تعاون سے خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں۔ انڈر 15 سنگلز سیمی فائنل میں چارسدہ کے نجم الثاقب نے پشاور کے محمد ریان کو 22-20، 24-21 اور 21-15 سے، دوسرے سیمی فائنل میں پشاور کے حماد اللہ نے پشاور ہی کے عبدالحسیب کو 21-15، 10-21 اور 21-19 سیخ انڈر 17 پہلے سیمی فائنل میں سوات کے شاہد نے پشاور کے قاری عمر کو 21-11 اور 22-20 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنوں کے فہد احمد نے بنوں ہی کے فرحان کو 21-10 اور 21-13 سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ لڑکیوں کے مقابلوں میں پشاور کی فریال ارشد نے پشاور کی خکلا کو 21-13، 21-10، نور سلیم نے تنزیلہ کو 21-17، 17-21 اور 21-15، عنبرین نے سپنا کو 25-23 اور 23-21 سے جبکہ معراج نے اقرا اسحاق کو 23-21 اور 21-14 سے ہرایا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket