خیبر پختو نخوا ریونیو اتھارٹی نے ہدف سے 6 ارب 77 کروڑ روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرلیا

پشاور۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی سال 2023-24 میں دئیے گئے ہدف سے 6.77 ارب زیادہ محاصل اکٹھے کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کیپرا نے مالی سال 2023- 24 کے دوران 41.77 ارب روپئے کے محاصل اکھٹے کرکے نہ صرف دئیے گئے ہدف کو حاصل کیا بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سےمالی سال 2023-24 کے لئے دیئے گئے 35 ارب روپے کے ہدف سے 6.77 ارب اضافی محاصل اکٹھے کر لیے۔ ترجمان کیپرا کے مطابق سال 23-2022 کے مقابلے میں رواں برس کیپرا کے محاصل میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں کیپرا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سالانہ محاصل میں چار گنا اضافہ کیا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 36ارب جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں 5.77 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے پر بھر پور کام کیا اور 22800 سے زائد ٹیکس دہندگان ان کو ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کیا جس سے محاصل میں اضافہ ہوا۔کیپرا کے محاصل میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ادارے میں کام کرنے والے افسران کی انتھک محنت، موثر منصوبہ بندی، خیبر پختونخوا حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کی بہترین حکمت عملی اور رہنمائی شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کیپرا فوزیہ اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کیپرا کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دئیے گئے ہدف سے 6.77 ارب روپے زیادہ اکٹھے کرناخیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے عملے کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے اہداف کو بھی اسی طرح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہے اور اسی طریقہ کار کو اپنائے رکھا تو مجھے یقین ہے کہ ہم اگلے سال کے ہدف کو بھی کامیابی سے حاصل کر لیں گے اور خیبر پختونخوا کو مالی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکیں گے۔

انہوں نے ٹیکس نادہندگان کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ھم ٹیکس دہندگان کو اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہم پر بھروسہ کیا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا، بروقت ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا اور ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل تعاون کیا۔ کے تعاون کے بغیر ان اہداف کو حاصل کرنا ناممکن تھا۔ میرے دفتر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں ہماری ٹیم بھرپور کوشش کرے گی کہ ان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر سکے اور ان کے لیے اسانیاں فراہم کر سکیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket