کرم :گورنر خیبرپختونخوا کی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیساتھ آن لائن ویڈیو کانفرنس

ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیساتھ گورنر ہاؤس میں آن لائن ویڈیو کانفرنس۔ سحر انٹرنیشنل، پیس نیٹ ورک اور آئی ایم آئی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام آن لائن سیشن میں پاڑہ چنار میں امدادی سرگرمیوں کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ آن لائن ویڈیو کانفرنس میں امریکہ ، کینیڈا دوبئی، کویت، شارجہ، لندن، فرینکفرت اور دیگر وسط ایشیا اوریورپی ممالک میں مقیم پاکستانی شریک تھے۔ آن لائن ویڈیو کانفرنس میں گورنر خیبرپختونخوا کی زیرنگرانی ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر ہاؤس ، ہلال احمر خیبرپختونخوا اور سمندر پار مقیم پاکستانی امدادی کمیٹی کے اراکین ہونگے۔ کمیٹی پاڑا چنار سمیت ضلع کرم میں ریلیف کے کام میں تیزی لانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک کیلئے بہترین سوچ کیساتھ کردار ادا کیا ہے۔ پاڑا چنار کے عوام اس وقت اپنے علاقے میں گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ پاڑا چنار سمیت ضلع کرم میں ادویات، خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں سمندر پار مقیم پاکستانی اپنا تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔ کرم کی موجودہ صورتحال پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی تشویش و جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ پاڑا چنار میں واحد ایک زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے امدادی سامان کی وہاں فراہمی سنگین مسلئہ بن چکا ہے۔ میری ہدایات ہر ہلال احمر خیبرپختونخوا روزانہ کی بنیاد پر کرم آئی ڈی پیز کو خوراک اور دستیاب سامان فراہم کررہی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket