پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق کویت پیٹرولیم نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ایک خصوصی سہولت فراہم کی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم، علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویت کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کویت کی جانب سے پاکستان کیلئےخصوصی رعایت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
