Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 9, 2025

لکی مروت: ٹریفک تربیتی ڈرائیونگ سکول کا آغاز

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے احکامات اور ڈی پی او لکی مروت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع لکی مروت میں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک قوانین کے مطابق جدید ڈرائیونگ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائن میں قائم تربیتی ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ آغازکیا گیا۔ اس تربیتی سکول میں شہریوں کو ایل ٹی وی، موٹر کار اور موٹر سائیکل چلانے کے جدید طریقہ کار کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔ 14 روزہ تربیتی کورس میں ڈرائیونگ تھیوری و پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، روڈ سینس، ٹریفک اشاروں کی پہچان، مکینیکل تھیوری اور جدید ڈرائیونگ کے اصولوں پر مبنی لٹریچر شامل ہے۔ کورس مکمل کرنے والے مرد و خواتین کو نہ صرف سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا بلکہ انہیں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ سے لوگوں میں ڈرائیونگ سیکھنے کے رجحان میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ خواہشمند خواتین و حضرات داخلہ لینے اور مزید معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لکی مروت کے آفس کا وزٹ کریں یا دیے گئے رابطہ نمبر 0969538241 پر رابطہ کریں۔

لکی مروت: ٹریفک تربیتی ڈرائیونگ سکول کا آغاز

Shopping Basket