ڈپٹی کمشنر لکی مروت فہد وزیر نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے بچی کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔پولیو مہم 11 نومبر سے 15 نومبر تک جاری رہے گی۔ لکی مروت کے 40یونین کونسلز میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئینگے۔ مہم کے دوران 205532 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئینگے۔ پولیو مہم کے لیئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل1013ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.
ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں میں 920موبائل ٹیمیں ،52 فکسڈ،31ٹرانزٹ اور10 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کی مؤثر نگرانی کے لئے 54یونین کونسل چیئرپرسنزاور 260ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 400 پولیس جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے کے لئے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ پچھلے ہفتے لکی مروت میں سرائے نورنگ کے علاقے پہاڑ خیل تھل سے پولیو کیس سامنے آیا تھا۔