Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی گریجویشن تقریب

تحصیل لنڈی کوتل جرگہ ہال میں خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز، کرکٹر شاہد آفریدی اوNAVTCC کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایف سی کے پی (نارتھ) اور خیبر رائفلز کی اس بہترین کاوش کو سراہتے ہیں کہ ہمارے علاقے کیلئے زبردست اداراہ قائم کیا۔ جو ہمارے نوجوان نسل کو ہنر کے زیور سے مال مال کر رہا ہے اور اس کا تسلسل جاری ہے۔

 شاہ گئی قلعہ میں خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ٹو کی افتتاحی تقریب کیا گیا۔ جس سے ہمارے پورے علاقے کے نوجوان مستفید ہو سکیں گے اس طرح کا پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے اور یہی وہ بنیاد ہیں جو اس علاقے کی نوجوان نسل کی قسمت انشاء اللہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دے گی۔ اس کے علاوہ کمانڈنٹ خیبر رائفلز نے ہمارے علاقائی ہیروز جن کی علاقے کا نام روشن کرنے میں بے حد خدمات ہیں ان میں انعامات تقسیم کئے اور ہمارے مقامی ہیروز اور خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ہنر مند طلباء و طالبات کا حوصلہ بڑھایا۔

خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی گریجویشن تقریب

Shopping Basket