ٹل سے پاراچنار کیلئے بڑے قافلے کی روانگی آج متوقع ہے۔ رمضان المبارک کیلئے اشیائے ضروریات زندگی پر مشتمل گاڑیاں آج روانہ ہوگی۔ ہنگو میں رکے ہوئے گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
17 فروری کو بڑا قافلہ لوٹنے کے بعد اپر کرم کو کسی قسم کی ترسیل نہیں ہوئی تھی۔ بازار بالکل خالی ہوچکا ہے عوام سوکھی روٹی پر گزارا کر رہے ہیں۔ ٹل ، ہنگو میں رکے ہوئے گاڑیوں پر لاکھوں روپے کا خرچہ آرہا ہے جو مہینوں سے وہاں کھڑی ہیں۔ حقوق کی مانگ اور سڑکوں کی بندش کے خلاف پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل۔ دھرنا میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت ، مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا۔ منتظمین