ایل آر ایچ تین دنوں میں 1000 سے ذائد مریضوں کا علاج

ایل آر ایچ میں عید کی چھٹیوں کے دوران ہزاروں مریضوں کا علاج کیا گیا۔ تین دنوں میں 1000 سے ذائد مریضوں کو پیٹھ کی بیماریوں کی شکایت رہی۔ جانوروں کے ٹھکراور چھری سے تقریباً 300 سے زائد زخمیوں کو ایل آر ایچ لایا گیا۔ روڈ ٹریفک آکسیڈنٹ کے 200 سے زائد زخمیوں کا بھی علاج کیا گیا۔ عید کی چھٹیوں میں 100 سے ذائد مریضوں کے مفت ڈائیلاسز کئے گئے۔ تقریباً 50 سی سیکشن جبکہ 100 سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی۔  گائنی اور بچوں کی ایمرجنسی میں بھی ہزاروں مریضوں کی آمد جبکہ 100 سے زائد دیگر چھوٹے بڑے آپریشن بھی کئے گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین۔ عید کی چھٹیوں میں بھی انتظامی افسران چوبیس گھنٹے موجود رہے کسی مریض نے شکوہ نہیں کیا۔ ترجمان ایل آر ایچ

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket