نماز جنازہ میں ڈی پی او لکی مروت تیمور خانPSP، ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس ،پاک آرمی کے افسران ریسکو 1122کے اہلکاروں سمیت سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور ڈی پی او لکی مروت تیمور خان سمیت افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی۔شہید پولیس اہلکار آج شام کے وقت تھانہ نورنگ کےحددو گنڈی خانخیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو ئے۔شہید اہلکار کا جسد خاکی آبائی علاقے نواب کلہ روانہ کر دی گئی۔جہاں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔