Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, June 7, 2025

غیر معیاری و مضر صحت مشروبات کے خلاف خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی/جعلی ، غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کیخلاف بڑی کارروائیاں کی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز اختر نواز کی نگرانی میں نوشہرہ فوڈ سیفٹی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کی پبی میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ۔ جعلی کولڈرنکس میں استعمال ہونے والے 28000 لیٹرز سیرپ برآمد کرکے موقع پر تلف۔ کارخانے سے 300 لیٹرز جعلی اور غیر معیاری مشروبات ، جعلی برانڈڈ مشروبات کی خالی بوتلوں سے بھری دو گاڑیاں ، فلنگ مشینری ضبط۔  کارخانہ سیل، مالکان کیخلاف ایف آئی ار درج، مزید قانونی کارروائی شروع۔ فوڈ سیفٹی ٹیم مردان کی تحت بھائی میں گودام پر چھاپہ۔ گودام سے 6000 لیٹرز جعلی اور مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے ضبط، بھاری جرمانے عائد۔ شہری جعلی مشروبات میں ملوث افراد کیخلاف فوڈ اتھارٹی کو فوری اطلاع دیں۔ جعلی اور مضر صحت مشروبات میں ملوث کاروباروں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

غیر معیاری و مضر صحت مشروبات کے خلاف خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں

Shopping Basket