Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, December 29, 2025

مالاکنڈ بورڈ: نہم و دہم کے نتائج 30 دسمبر کو جاری ہوں گے

مالاکنڈ  ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم و دہم (سالانہ و ضمنی) امتحانات 2025 کے نتائج کے اعلان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج 30 دسمبر 2025 بروز منگل صبح 11 بجے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bisemalakand.edu.pkملاکنڈ بورڈ ریزلٹ کلاس نہم دہم
پر دستیاب ہوں گے، جہاں طلبہ اپنا رول نمبر درج کر کے نتائج دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ سکولوں کو ڈی ایم سیز (DMCs) کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف فارمیٹ میں فراہم کی جائے گی، جبکہ ہارڈ کاپیز بعد ازاں متعلقہ مراکز سے حاصل کی جا سکیں گی۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق نتائج کے اجرا کے بعد ڈی ایم سیز کی فراہمی کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔

مالاکنڈ بورڈ: نہم و دہم کے نتائج 30 دسمبر کو جاری ہوں گے

Shopping Basket