مالم جبہ میں سنو اسپورٹس مقابلہ میں چترال کی مناہل اکبر نے مالم جبہ میں منعقدہ سنو سپورٹس مقابلوں میں چاندی اور کانسی کا تمغہ جیت لی۔ 13 اور 14جنوری کو مالم جبہ میں منعقدہ سنو سپورٹس مقابلے میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مناہل نے سنو بورڈنگ کے سلالم اور جوائنٹ سلالم ایونٹ میں دو چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اسکیئنگ میں ایک کانسی کا تمغہ بھی اپنے نام کیا۔


