گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی حبیب اللہ میں آج پاک فوج کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلبہ، اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی اور نعرہ بازی:
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ طلبہ ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز لئے “اللہ اکبر” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضا کو گونجاتے رہے۔ تقریب میں اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری آزادی، سلامتی اور خودمختاری کی علامت ہے۔ ان کی قربانیاں اور بہادری پر ہمیں ہمیشہ فخر رہے گا۔ طلبہ نے بھی نظمیں، تقاریر اور ترانے پیش کیے، جن میں وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان سے عقیدت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ تقریب کا اختتام ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور پاک فوج کی سربلندی کی خصوصی دعا سے کیا گیا۔ یہ دن نہ صرف وطن سے محبت کا اظہار تھا بلکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو بھی اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو۔