مانسہرہ: معذور افراد کے عا لمی دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

مانسہرہ۔عالمی یوم معذوراں کے موقع پر محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام پروقار تقریب کا انعقاد. ڈپٹی کمشنر، صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی کمال سلیم خان، سید مصدق شاہ بخاری، سید شبیر شاہ و دیگر کی آمد، سپیشل پرسنز کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ، بہترین نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر حوصلہ افزائی و شیلڈز تقسیم، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ محکمہ سماجی بہبود کے ضلعی آفیسر سید صابر شاہ و دیگر جملہ انتظامیہ کے زیر انتظام سوشل ویلفیئر کمپلکس غازی کوٹ ٹاؤن شپ میں عالمی یوم معذوراں کے موقع پر نمائش کا اہتمام کیا گیا. جس میں ضلع بھر سے سپیشل(معذور) افراد نے اپنی ہنر مندی سے بنی ہوئی اشیاء کی نمائش کی. باھم معذور (سپیشل) افراد کے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیاء خصوصاً کیلیگرافی، پینٹنگ، آؤٹ ورک، دستکاری و ایمبرائیڈری کے سٹالز لگائے گئے. جنہیں مندوبین سمیت جملہ حاضرین نے خوب سراہا اور حوصلہ افزائی کی.  سوشل ویلفیئر کمپلکس میں منعقدہ نمائش میں خصوصی شرکت کرنے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد اقبال خان خٹک، صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی کمال سلیم خان، ضلعی راہنماء سید مصدق شاہ بخاری، سید شبیر حسین شاہ، علمی و ادبی شخصیت رجب علی آزاد، شیراز محمود قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فوکل پرسن یاسر قریشی، جمعہ خان ویلفیئر آرگنائزیشن سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پرسن کی بحالی و ہر ممکن تعاون کے لئے صوبائی حکومت کے تعاون سے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے. تقریب کے اختتام پر مختلف سٹالز لگانے والے باہم معذور افراد (سپیشل پرسنز) میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket