Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, April 29, 2025

مانسہرہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مانسہرہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ بروز اتوار27 اپریل کو مانسہرہ کے علاقے سم الہی منگ سمارٹ لرنگ ہائی سکول میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان رجسٹرڈ کے تحت فری میڈیکل کیمپ ہوا۔ جس میں 2 ڈاکٹرز میڈیکل اسپشلسٹ اور لیڈی ڈاکٹر نے مریضوں کا مفت معائنہ اور بلکل فری دوائی تقسیم کی ۔ الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد امیر اکرم اعوان نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور سربراہ الاخوان امیر عبد القدیر اعوان کر رہے ہیں۔ اس کیمپ میں بڑی تعداد میں سیاسی اور مزہبی شخصیات نے شرکت کی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

مانسہرہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Shopping Basket