78 ویں یومِ آزادی پاکستان 14 اگست 2025ء ریسکیو 1122 ضلع مانسہرہ سمیت ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔مارکۂ حق” اس تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں جن کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر ابھرا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب ابرار علی کی قیادت میں مانسہرہ کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں 14 اگست کے دن کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی اور تمام ریسکیو سٹاف ظلعی انتظامیہ اور مانسہرہ کی عوام نے مِل کر حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مِل جُل کر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کرنا اور عوام میں ریسکیو 1122 سروس کے بارے میں آگاہ کرنا، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام ریسکیو 1122 کے خدمات حاصل کریں۔بعد ازاں 78 ویں سالگرہ کے خوشی کے موقع پر ضلعی آفس پودا لگایا اور کیک کاٹا گیا۔
