Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 26, 2025

مانسہرہ: شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش

شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنےکےلئیے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں شہدائے پولیس کی فیملیز سے ملاقات۔ یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس مانسہرہ میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ ایک پُر خلوص ملاقات کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان اور شہدائے پولیس کی فیملیز نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے شہداء کے بچوں میں تحائف اور کھلونے تقسیم کیے جبکہ شہداء کی فیملیز کو بھی خصوصی گفٹس پیش کیے گئے۔

انسپکٹر ٹریفک پولیس مانسہرہ انس خان نے شہدائے پولیس کے بچوں اور فمیلیز اور حاضر سروس پولیس ملازمان اور انکی فیملیز کی ویلفئیر کے لئیے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سے کئیے گئے اقدامات کےبارے میں تفصیلا آگاہ کیا گیا کہ پورے صوبہ کی سطع پر مانسہرہ پولیس نے سب سے زیادہ 83 ایم او یوز سائن کئیے جن میں 75 پرائیویٹ سکولز ، 6 پرائیویٹ ہسپتالوں ، 1 لاء فرم اور 1 فلور مل ایسوسیشن کے ساتھ ایم او یو سائن کئیے گئے ہیں جن کے تمام بروشر اور پمفلٹس شہداء کی فیملیز میں تقسیم کئیے گئے۔ تقریب کے دوران شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کے اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا”۔انھوں نے شہدائے پولیس کی فیملیز کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لئیے دفتری سٹاف کو ہدایات جاری کی۔

مانسہرہ: شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش

Shopping Basket