مردان ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید عنایت شاہ کی نگرانی میں مردان کی 4تحصیلوں میں مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدید لہر کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔جس کے پیش نظر مردان کے مختلف سکولوں، کالجوں، مزدوروں، لوکل کمیونٹی اور بازاروں میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کی آگاہی فراہم کرنے ساتھ پمفلٹس بھی تقسیم کئے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مزدور، بچے اور بزرگ ہیٹ سٹروک سے ذیادہ متاثر ہو سکتے ہیں بے ہوشی، چکر، زیادہ پیاس، الٹی و متلی آنا، جلد گرم سرخ و خشک ہونا اور پسینہ نا آنا ہیٹ سٹروک کے علامات میں شامل ہیں ۔ ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے گرم مشروبات سے پرہیز، ٹھنڈے پانی سے غسل لینا، دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں ۔ ریسکیو1122 کے تمام سٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال ہے ۔ ایمبولینسز میں ہیٹ سٹروک سے نمٹنے کیلئے ادویات اور دیگر ضروری سامان رکھنے کی ہدایات جاری کئے گئے ہیں ۔کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔