بونیر، سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جناب اقبال حسین خٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ایچ آر) مردان اور جناب شعیب خان، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مردان نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل مردان کے تمام عہدیداران اور ضلع مردان کی مختلف رجسٹرڈ غیر سرکاری فلاحی تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز شہداء سیلاب کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا سے کیا گیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ایچ آر) مردان نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ اس وقت متاثرہ خاندانوں کے لیے خشک راشن، صاف پانی اور فوری طبی امداد سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس سلسلے میں تمام فلاحی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مردان کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہیں تاکہ ریلیف سرگرمیوں کو منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شعیب خان ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مردان نے کہا کہ فلاحی ادارے ہمیشہ آفات اور مشکل گھڑیوں میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، فلاحی تنظیموں کے شانہ بشانہ متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر مختلف فلاحی اداروں نے بونیر کے متاثرین کے لیے ریلیف سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا، جن میں شامل ہیں:
الاصلاح سینٹر مردان: 200 کاٹن پانی کی بوتلیں اور 50 جوڑے کپڑے، لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن مردان: 20 آٹے کے تھیلے، ایجوکیٹڈ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، گڑھی کپورہ مردان: 20 آٹے کے تھیلے، ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن مردان: خواتین کے سینیٹری پیڈز، آغوش ویلفیئر آرگنائزیشن مردان: 6 کاٹن پانی اور 15 جوڑے کپڑے، اس کے علاؤہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مردان کی طرف سے 8 بوری چاول، 3 بوری چینی اور 3 ڈبے گھی