پشاور: پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام اور خیبر پختونخواہ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی نیشنل کراٹے کوچنگ کورس کا انعقاد قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کیا گیا جس میں لکی مروت کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوۓ شاہین اکیڈمی آف مارشل آرٹس سراۓ نورنگ کے کوچ محمد شریف اور احسان سکول آف مارشل آرٹس لکی کے کوچ محمد طاہر سمیت صوبے بھر سے میل اور فی میل کراٹے کوچز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تین روزہ کورس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انٹرنیشنل کوالیفائیڈ کوچز نے کراٹے کے جدید رولز کے تحت نت نئی تیکنیکس اور ٹریننگ کرائی اس کے ساتھ ساتھ قابل اور ماہر ڈاکٹرز نے نیوٹریشن ، ڈوپنگ اور انجری کے متعلق آگاہی دی۔آخری دن تمام شراکاء کا تھیوری اور پریکٹیکل ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب کوچز کو سرٹیفیکیٹس اور لائسنس ایوارڈ کیے گۓ ۔
شاہین اکیڈمی کے کوچ محمد شریف کا اکیڈمی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس سلسلے میں ایک سادہ اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اکیڈمی کے چیف انسٹرکٹر انٹرنیشنل کوالیفائیڈ ریفری عرفان نایاب اور کھلاڑیوں نے کوچ محمد شریف کو ہار پہنا کر مبارکباد دی ۔