گورنر خیبرپختونخوا کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر پاکستان کا اجلاس

اجلاس میں انجمن ہلال احمر پاکستان خیبرپختونخوا برانچ کی منیجنگ کمیٹی کے 12 نئے اراکین کی منظوری دی گئی ۔ ارکان میں اراکین صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، ارباب زارک، سردار احسان اللہ خان میانخیل و دیگر شامل ہیں۔اجلاس میں پی آر سی ایس خیبرپختونخوا کے اغراض و مقاصد، فرائض، مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی

قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں کیلئے امدادی سامان کی موجودگی، سالانہ آمدن و اخراجات، ڈونرز سے فنڈز کا حصول، رضاکارانہ خدمات، ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز سمیت دیگر امور پر تفصیلات فراہم کی گئیں۔ اجلاس میں پی آر سی ایس کے زیرانتظام پراپرٹیز کا استعمال، فنڈز کا حصول یقینی بنانے کیلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔ منیجنگ  کمیٹی کے نئے ارکان کو خوش آمدید اور سابقہ ارکان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیکا کہنا تھا کہ امید ہے نئے ارکان زیادہ محنت سے کام کریں گے۔فنڈز پیدا کرنے پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔پی آر سی ایس کو صوبہ کے تمام اضلاع میں دفاتر قائم کرنے چاہئیں۔پی آر سی ایس کو ایسے افراد کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں معاون کار ثابت ہوں۔مختلف ڈونرز ممالک خیبرپختونخوا میں کام کرنا چاہتے ہیں، ریڈ کریسنٹ جامع پروپوزل تیار کرے اور دونرز کو ایریا آف ورک دکھائے۔ پی آر سی ایس کے زیر انتظام ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کو دیگر اضلاع میں پھیلانے کیلئے نیوٹک کی معاونت حاصل کی جائے۔پی آر سی ایس کے زیرانتظام پراپرٹیز کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق مکمل  تفصیلات فراہم کی جائیں۔اراضی تفصیلات کا مقصد اس کو ریوینیو پیدا کرنے کے لئے استعمال میں لانا ہے۔امدادی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کے طریقہ کار میں جدت اور تیزی لانی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket