وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سے برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے پیش نظر صوبے کا 21 فیصد بجٹ تعلیم کے لئے مختص کیا گیا ہے گرلز ایجوکیشن کے تحت نئے بننے والے سکولوں میں 70 فیصد خواتین کیلئے مختص ہیں۔ ہمارا گرلز کریڈٹ کالج مردان صوبے کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے اور ملک بھر سے طالبات داخلے کی غرض سے آتے ہیں اس کی کامیابی کو مدنظر رکھ کر ڈی ائی خان میں بھی گرلز کیڈٹ کالج قائم کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امسال 12 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو اسکولوں میں داخل کروایا گیا ہے اور مزید اقدامات بھی جاری ہیں جبکہ فوری اقدامات کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت کے مطابق رینٹڈ بلڈنگ سکولز پروگرام کے تحت اسکول بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ اساتذہ کی بھرتی کے لئے اشتہار تیار ہے اور مزید 17 ہزار اساتذہ میرٹ پر عنقریب سسٹم میں شامل کیے جائیں گے اور ہر سکول کے ہر کلاس میں استاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی تعلیم سے محروم رہنے والے طلبہ و طالبات کے لیے اے ایل پی پروگرام جاری ہے جس کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جا رہی ہے۔ امتحانات میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور میرٹ و شفافیت پر مبنی امتحانات صوبے بھر میں منعقد کرائے جا رہے ہیں پیپرز ایس ایل او بیسڈ ہوں گے اور نقل کی روک تھام اور پیپر لیکج کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبہ بھر کے تمام امتحانی ہالز متعلقہ بورڈز کے ساتھ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرے منسلک ہوں گے۔ صوبے کے اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر انعامات دیے جاتے ہیں اور کمزور کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔

وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے مزید کہا کہ ہم صوبے میں تعلیم کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں جس کے تحت طلبہ و طالبات کو سکالرشپس اور مفت درسی کتابوں کی فراہمی کے علاوہ دیگر تمام سہولیات میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ ہم ڈونرز کے اقدامات اور شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی مالی اور تکنیکی معاونت سے ہم طلبہ و طالبات کی بہتر مفاد میں شروع کردہ منصوبے تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیم ہیمپسن نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جاری پروگرامز کو بھی توسیع دیں گے اور مستقبل میں بھی مختلف پروگرامز میں معاونت فراہم کریں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket