انٹر زونل/ پرووینشل سپورٹس گالا اجلاس منعقد

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت انٹر زونل/ پرووینشل سپورٹس گالا سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ انٹرکالجیٹ مقابلوں کے فاتح ٹیموں کا انٹر زونل/ صوبائی سطح پر مقابلوں کا انعقاد جنوری کے آخر میں ہوگا۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو گالا سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انٹرزونل/ پرووینشل مقابلوں میں 8 زونز ہونگے۔ پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، مردان، ہزارہ، سوات اور ملاکنڈ کے زونز کے کھلاڑی حصہ لینگے۔

کل 2172 میل، فیمیل کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ میں 952 میل پلئیرز جبکہ 892 فی میل پلیئرز حصہ لینگے۔ میل مقابلوں میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال ، تھرو بال، چک بال، ہینڈ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، اور ایشین سٹائل کبڈی ہونگے۔ فیمیل مقابلوں میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، ولی بال، نیٹ بال، باسکٹ بال ، چک بال، ہینڈ بال، تھرو بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس شامل ہے پر ڈاکٹر محمد عمران خان نے بریفنگ دی۔

انٹر پرووینشل مقابلے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان میں منعقد ہونگے۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ سپورٹس گالا کو کامیاب اور بہتر طریقے سے منعقد کرنے کیلیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی فوکس ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket