Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

کرسمس کے تہوار پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پیغام

ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ کرسمس امن، محبت، ایک دوسرے کا احترام کرنے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ۔

کرسمس محبت، امن، رواداری، اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، جو انسانی زندگی کے بنیادی اصول ہیں۔ملکی ترقی و خوشحالی، اور استحکام میں مسیحی برادری کی خدمات ہمیشہ قابلِ تعریف رہی ہیں۔ ہمارے ملک کا آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے۔

ہم سب کو مل کر ایک پرامن، خوشحال، اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک بالخصوص خیبر پختونخوا میں مزہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ آئینی طور پر یقینی بنایا گیا ہے تاکہ وہ آزادی کیساتھ اپنے مذہبی رسومات و تقریبات ادا کرسکیں۔ہمیں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک بہتر اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کے لیے متحد رہنا ہے۔بحیثیت پاکستانی ملک کی ترقی، امن، اور محبت کے فروغ کے لیے اپنے کردار کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

کرسمس کے تہوار پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پیغام

Shopping Basket