19 مئی 2025 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیکیورٹی فورسز پر لگنے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ حملہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم “فتنہ الخوارج” نے کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ من گھڑت پروپیگنڈہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کو بدنام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد شہری آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کی جا سکے۔
سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔