پشاور صدر میں واقع موبائل فونز پلازہ ٹائم سنٹر آتشزدگی سے متاثر

سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے پشاور صدر میں واقع موبائل فونز پلازہ ٹائم سنٹر میں آتشزدگی سے متاثر جگہ کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، اس موقع پر پولیس ،ریسکیو1122 حکام ، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں سے ملاقات کی اور انہیں آگ پر قانو پانے اور بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ،ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون اور ضلعی انتظامیہ حکام نے سی سی پی او سید اشفاق انور کو نقصانات اور آگ پر قابو پانے کیلئے ہونے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ، سی سی پی او پشاور متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کرکے اتفاقی حادثہ رونما ہونے اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ پولیس سمیت ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام امدادی اور انتظامی ٹیموں پروفیشنل طریقے سے آپریشن میں حصہ لینے پر ان کی کارکردگی کو سراہا. سی سی پی او سید اشفاق انور کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اتفاقی حادثہ لگ رہا ہے جبکہ واقعہ کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لے رہے ہیں سی سی پی او نے متاثرہ تاجروں کو پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی. سی سی پی او نے جائے حادثہ ٹائم سنٹر میں منیٹرنگ سسٹم مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ غیر متعلقہ افراد کو جائے حادثہ پر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی.

 

 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket